بنٹوال 26؍اکتوبر(ایس او نیوز) بنگلورو سے اڈپی آنے والی لگژری بس صبح کے وقت وٹلاکے قریب بوڈولی میں پلٹ کر سڑک کنارے گر گئی، مگرکرشماتی طور پر تمام مسافربحفاظت بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس سوگما ٹریویلس کی ملکیت ہے، جو ہائی وے پر ایک موڑ لیتے وقت ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور الٹ کر کنارے گرگئی۔ صرف دو مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں ۔بس کے الٹتے ہی تمام مسافرکھڑکیوں کے شیشے توڑ کر باہر نکل آئے۔وٹلا پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کرمعائنہ کیا ۔